خبرنامہ

چین کے صوبے سیچوان میں پانڈا کے جوڑے کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا

چین کے صوبے سیچوان میں پانڈا کے جوڑے کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا
لاہور:(ملت آن لائن) چین کے صوبے سیچوان کے مرکز میں پلے بڑھے پانڈا کے جوڑے کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔ یِنگ ژو اور باژی کی عمریں دو سال ہیں، انہیں لیزی پنگ نیچر ریزرو میں چھوڑا گیا۔یہ پانڈا کا دوسرا جوڑا ہے جسے کھلا چھوڑا گیا ہے۔ مرکز کے منتظمین کا کہنا ہے انہیں جنگل میں رہنے کی مکمل تربیت دینے کے بعد چھوڑا گیا ہے، وہ خود اپنی خوراک اور پانی تلاش کرنا جانتے ہیں۔