خبرنامہ

کتابوں کی اشاعت میں خلیجی ممالک میں سعودی عرب پہلےنمبرپرہے،آئی پی اے

مکہ مکرمہ ۔(ملت آن لائن) سعودی عرب نے خلیجی ممالک میں سب سے زیادہ تحقیقی مقالے اور کتابیں جاری کیں۔انٹرنیشنل پبلشنگ ایسوسی ایشن (آئی پی اے)کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں کتابیں جاری کرنے کے حوالے سے سعودی عرب کا نمبر43 واں اور خلیجی ممالک کی سطح پر پہلا ہے۔ سعودی عرب نے 1996ء اور 2015ء کے دوران 155ہزار تحقیقی کتابیں اور مقالے شائع کرائے۔ متحدہ عرب امارات کا عالمی سطح پر 59واں ، کویت کا 71واں ، قطر کا 73واں ، عمان کا 81واں اور بحرین کا 111واں ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سعودی عرب کی پبلشنگ،میڈیا اور کانٹنٹ انڈسٹریز نے معشیت میں 3.5بلین ڈالر داخل کیئے جو کہ سعودی جی ڈی پی کا 0.5 فیصد ہے۔شاہ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر کے مطابق سعودی عرب میں بالغ افراد اور بچے روزانہ ایک گھنٹہ سے زائد وقت کے لئے کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں۔