خبرنامہ

کویت ایئرپورٹ پر مسافروں کا ڈیٹا جمع کرنے کے لئے قرنیہ کا عکس لیا جائے گا

کویت سٹی۔(ملت آن لائن) کویت ایئرپورٹ پر مسافروں سے قرنیہ کا عکس لیا جائے گا۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی محکمہ شہری ہوا بازی نے فیصلہ کیا ہے کہ کویت ایئرپورٹ کے تمام مسافروں کا ڈیٹا بیس جمع کرنے اور جعلسازی کی روک تھام کے لئے قرنیہ کا عکس لیا جائے گا۔اس مقصد کے لئے عالمی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ مسافروں سے قرنیہ کا عکس لینے اور ڈیٹا بیس جمع کرنے کے لئے ایئر پورٹ انتظامیہ کو تربیت دی جائے گی۔