خبرنامہ

کویت میں پارلیمانی انتخابات (آج) ہوں گے

کویت سٹی: (ملت+اے پی پی) خلیجی ریاست کویت میں پارلیمانی انتخابات آج (ہفتہ کو )ہوں گے۔ اس الیکشن میں اپوزیشن چار برس بعد اپنا بائیکاٹ ختم کر کے حصہ لے رہی ہے۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران کویتی پارلیمان کے یہ ساتویں انتخابات ہیں۔انتخابات میں اپوزیشن اور حکومت نواز امیدواروں کے درمیان کرپشن کا موضوع اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں میں انتخابات کے نتیجے میں اپوزیشن کی بھرپور واپسی یقینی ہے۔ کویتی امیر نے ملکی پارلیمنٹ کو رواں برس اکتوبر میں تحلیل کر دیا تھا۔ یہ امر اہم ہے کہ خلیجی ریاستوں میں کویتی پارلیمنٹ کو سب سے طاقتور خیال کیا جاتا ہے۔