خبرنامہ

کویت کی جانب سے دوحہ اجلاس میں ایران کے موقف کی حمایت

دوحہ: (ملت+اے پی پی) کویت کے نائب وزیر پیٹرولیم طلال العذبی نے دوحہ میں منعقد ہونے والے اوپیک تنظیم کے حالیہ اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار اور موقف فعال اور تعمیری قرار دیا۔قطری ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، کویت کے نائب وزیر پٹرولیم طلال العذبی نے جمعرات کو دوحہ میں منعقد ہونے والے اوپیک تنظیم کے اجلاس پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں ایران کا کردار تعمیری تھا۔کویت کے نائب وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ایرانی وفد نے اس اجلاس میں عالمی منڈیوں کے حالات کا صحیح ادراک کرتے ہوئے اوپیک تنظیم کے دیگر اراکین کے ساتھ تعاون کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا سترہ نومبر کو دوحہ میں ہونے والے اس اجلاس کے تیس نومبر کو ویانا میں ہونے والے اجلاس پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ 28 ستمبر کو اوپیک تنظیم کی الجزائر نشست میں اوپیک کے رکن ملکوں کے تیل اور توانائی کے وزراء نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ اوپیک کے سیکرٹریت کی تجویز پر تیل کی یومیہ پیداوار کم کر کے 32.5 ملین بیرل کر دیں گے اور اس کے مطابق رکن ملکوں کا کوٹہ مقرر کیا جائے گا۔