خبرنامہ

کھیتوں میں کھو جانیوالے 84 سالہ شخص کی ڈرون کی مدد سے تلاش

کھیتوں میں کھو جانیوالے 84 سالہ شخص کی ڈرون کی مدد سے تلاش
لاہور: (ملت آن لائن) امریکی پولیس نے ریاست شمالی کیرولائنا میں مکئی کے کھیت میں کھو جانے والے84 سالہ شخص کو ڈرون کی مدد سے تلاش کر لیا۔ رینڈولف کاؤنٹی پولیس کا کہنا ہے انہیں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے ایک شخص کی گمشدگی کی اطلاع ملی تو انہوں نے ڈرون اڑانے والے آفیسر کو طلب کیا جس نے پچیس منٹ میں اسے تلاش کر لیا، پولیس نے ڈرون کی فوٹیج سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ہے۔رینڈولف کاؤنٹی پولیس کا کہنا ہے انہیں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے ایک شخص کی گمشدگی کی اطلاع ملی تو انہوں نے ڈرون اڑانے والے آفیسر کو طلب کیا جس نے پچیس منٹ میں اسے تلاش کر لیا

تھائی لینڈ کی ایک خاتون نے بہتر جیون ساتھی کی تلاش میں اپنے گھر کے باہر اشتہار لگادیا ہے۔ 65 سالہ خاتون سومپونگ چومپھوپراپیت تھائی لینڈ کے علاقے یوبون رشتھانی میں رہتی ہیں۔ انہوں نے شوہر کی تلاش کا جو انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے وہ خبروں اور سوشل میڈیا کی زینت بنا ہے۔ انہوں نے تھائی زبان میں ایک پوسٹر لکھ کر اسے اپنے گھر کے باہر آہنی جالیوں پر نصب کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ان میں دلچسپی رکھنے والے مرد گھر کے اندر آکر مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔اگرچہ آن لائن کئی ویب سائٹ اور ایپس موجود ہیں جہاں آپ اپنا جیون ساتھی تلاش کرسکتےہیں لیکن مطلقہ سومپونگ نے اپنے گھر کے باہر اشتہار لگانا ہی بہتر سمجھا جو ان کے خیال میں رفیقِ حیات تلاش کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ اب تک قسمت ان پر مہربان نہیں ہوئی ہے اور اس سے قبل وہ دوشادیاں کرچکی ہیں جو دونوں ناکام ہوئی تھیں۔ ان کی پہلی شادی ایک تھائی مرد سے ہوئی جو شراب نوشی کا رسیا تھا اور وہ انہیں چھوڑ کر جرمنی چلی گئی تھیں۔