خبرنامہ

یمن میں شہریوں کی ہلاکتوں پر اقوام متحدہ کی تشویش

صنعا: (ملت+ اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشنر زید رعد حسین نے یمن میں سویلین ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق مارچ 2015 ء سے شروع ہونے والے اِس مسلح تنازعے میں 4 ہزار ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران متحارب فریقین کی کارروائیوں میں 180 عام شہری جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ انسانی حقوق کونسل کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اگست میں سویلین آبادیوں پر کیے گئے حملوں میں اضافہ ہوا تھا اور ان حملوں میں عورتیں اور بچوں کی ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ خرید و فروخت کی مارکیٹوں کے علاوہ عبادت گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔