خبرنامہ

یمن کے لیے ایرانی اسلحے کی ترسیل روک دی گئی ، امریکا

صنعاء ۔ 28 اکتوبر (ملت + اے پی پی) امریکی بحریہ کے ایک ایڈمرل نے انکشاف کیا ہے کہ اپریل 2015ء کے بعد امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی بحری فورسز نے ایران سے جنگ زدہ یمن کے لیے بھیجے گئے اسلحے کے چار جہاز پکڑے ہیں۔یمن میں ستمبر 2014ء میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے دارالحکومت صنعا پر قبضے کے بعد سے طوائف الملوکی کا دور دورہ ہے۔امریکا اور سعودی عرب ایران پر حوثی باغیوں کو مسلح کرنے کے الزامات عاید کرچکے ہیں جبکہ ایران ان کی تردید کرتا ہے جبکہ امریکا اور سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی بحری فوجیں سمندر میں یمن کی کڑی نگرانی کررہی ہیں۔ایڈمرل ڈونیجین نے کہا کہ بحری جہازوں پر لدے اس اسلحے میں ہزاروں اے کے 47 آتشیں رائفلیں ،ٹینک شکن میزائل ،اسنائپر رائفلیں ،دوسرے فوجی آلات اور اعلیٰ قسم کے ہتھیاروں کے نظام شامل تھے۔