خبرنامہ

یورپ یونین کو زیادہ امریکی مطالبات کا مقابلہ کرنا چاہئے،یورپی کمیشن

برسلز (ملت + اے پی پی) یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو امریکاکے زیادہ مطالبات کا مقابلہ کرنا چاہئے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کے سربراہ جین کلاؤڈ جوکر نے مونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر کہا ہے کہ یورپ کو نیٹو کے فنڈ میں کمی کرنے کی امریکی دھمکیوں کے سامنے پیچھے نہیں ہٹنا نہیں چاہئے۔یورپی کمیشن کے سربراہ نے مزید کہا کہ نیٹو کے دفاعی بجٹ کی فراہمی میں یورپ کا حصہ امریکا سے کم نہیں رہا ہے۔ جن کلاؤڈ جوکر نے مزید کہا کہ پالیسی ، صرف فوجی اخراجات بڑھانے پر استوار نہیں ہے ۔ یورپی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ یورپ کو اپنے دفاعی اخراجات کو اکٹھا کرنے کے طریقہ کار کو بہتر بنانا چاہئے اور اس سے مزید موثر انداز میں استفادہ کرنا چاہئے۔ امریکاکے وزیر جنگ جیمز میٹس نے اس سے قبل کہا تھا کہ نیٹو کے بجٹ کا زیادہ حصہ اس کے رکن ممالک کو فراہم کرنا چاہئے ۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کہ جنھوں نے نیٹو کو ایک منسوخ تنظیم کہا تھا اس کے بجٹ میں رکن ممالک کی جانب سے زیادہ حصے لینے کا مطالبہ کیا تھا۔