خبرنامہ

یوم پاکستان ،برج الخلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگوں کے ساتھ روشن

دبئی (ملت + آئی این پی) دبئی میں دنیا کی سب سے بلند اور مشہور عمارت برج الخلیفہ کوپاکستان کے77ویں قومی دن کے موقع پر قومی پرچم کے رنگوں کے ساتھ روشن کردیا گیا۔خلیج ٹائمز کے مطابق جمعرات کو پاکستان کے77ویں قومی دن کے موقع پر دبئی میں دنیا کی سب سے بلند اور مشہور عمارت برج الخلیفہ کوپاکستان کے پرچم کے رنگوں کے ساتھ روشن کیاگیا۔برج الخلیفہ کے قریب جھیل میں پاکستانی پرچم کا عکس دیکھا جاسکتا تھا جبکہ اطراف میں بھی سبز اور سفید رنگوں کی بہار تھی۔دبئی میں موجود پاکستانیوں کی قومی پرچم دیکھ کر خوشی دیدنی تھی ۔اس سے قبل برج خلیفہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا گیا تھاکہ سکائی سکریپر ایک شاہانہ ایل ای ڈی لائٹ شو کے ذریعے پاکستان کے 77ویں یوم پاکستان کو منائے گی ۔