خبرنامہ

یونان میں دھماکہ، دو افراد ہلاک دو زخمی

ایتھنز: (ملت+اے پی پی) یونان کے جزیرہ میدیلی کے موریا مہاجر کیمپ میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ اور ایمبولینسیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ دھماکے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے لیکن زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔