خبرنامہ

سعودی عرب، تاوان کیلئے ہم وطنوں کو اغوا کرنے والابنگالی گروہ گرفتار، 16 وارداتوں کا اعتراف

ریاض ۔(ملت+اے پی پی) سعودی عرب میں ریاض ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تاوان کی خاطر ہم وطنوں کو یرغمال بنانے والے 4 رکنی بنگالی گروہ کوگرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 35 ہزار313 ریال اور مختلف ممالک کی کرنسی اور مسروقہ کار بھی برآمد ہوئی۔ ریاض پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیا ن میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کی عمر30 سے 50 برس کے درمیان ہیں۔ ملزمان اپنے ہی ہم وطنوں کو یرغمال بنا کر انہیں غیر آباد مقامات پر قید کردیا کرتے تھے بعدازاں انہیں مجبور کرتے کہ وہ بنگلہ دیش میں اپنے گھروالوں سے رابطہ کر کے رقم منگوائیں۔ ملزمان نے اغوا برائے تاوان کی 16 وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ گروہ کے خلاف ابتدائی تحقیقات کے بعد انہیں پراسیکیوشن جنرل کے ادارے کے سپرد کر دیا گیا جہاں تحقیقات مکمل کرنے کے بعد انکا چالان عدالت میں پیش کیاجائیگا۔