خبرنامہ بلوچستان

ایف سی بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوہلو میں کارروائی

کوئٹہ (ملت + اے پی پی) فرنٹیئر کور بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 5مشتبہ افرادکو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ۔ ترجمان ایف سی کے مطابق جمعہ کو فرنٹیئر کور بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوہلو کے علاقے مخمار اور دھلی میں مشترکہ کارروائی کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 5مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔