لاہور(آئی این پی) سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ پنجاب خود کو بڑا بھائی کہتا ہے توا سے پاکستان کو آگے لے کر جانے کیلئے قربانی دے کر اسے ثابت بھی کرنا ہوگا ‘ بلوچوں کو پاکستان سے اتنی ہی محبت ہے جتنی کسی اور صوبے کے کسی فرد کو ہے ، کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں‘بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں اور خدا کیلئے انہیں گالی دینا کا سلسلہ بند کیا جائے اورانہیں غدار کہنے کی روایت بھی ختم کی جائے‘ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کیلئے نیک شگون ہے۔ سماجی رہنما اکرم چوہدری کی رہائشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کیلئے نیک شگون ہے ایسے طویل المدتی منصوبوں کے معاہدے کرنے والے کوئی اور اور انہیں تکمیل تک پہنچانے والے کوئی او رلوگ ہوتے ہیں ، اس منصوبے کو ضرو رپایہ تکمیل تک پہنچنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بھی سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے مسائل کا حل نتظامی بنیادوں پرصوبوں کو چھوٹا کرنے میں ہے اور یہ تعداد 12 کی جائے ۔ میں نے بطور وزیراعظم پیپر ورک کیا تھا لیکن اس کے بعد میرے خلا ف پراپیگنڈا شروع کردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب خود کو بڑا بھائی کہتا ہے توا سے پاکستان کو آگے لے کر جانے کیلئے قربانی دے کر اسے ثابت بھی کرنا ہوگا ۔اب اس نے فیصلہ کرنا ہے کہ اس نے چھوٹے صوبوں کیساتھ کیا سلوک کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچوں کو پاکستان سے اتنی ہی محبت ہے جتنی کسی اور صوبے کے کسی فرد کو ہے ، کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں اور خدا کیلئے انہیں گالی دینا کا سلسلہ بند کیا جائے اورانہیں غدار کہنے کی روایت بھی ختم کی جائے ۔
خبرنامہ بلوچستان
بلوچوں کو پاکستان سے اتنی ہی محبت ہے جتنی کسی اور صوبے کے کسی فرد کو ہے:ظفر اللہ جمالی
