بلوچ بیٹھک(آئی این پی)پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء وسابق امیدوار اسمبلی پیپلز پارٹی بلوچ سردار فہیم اختر ربانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچ میں پیپلز پارٹی ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے،ضمنی الیکشن میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر بلوچ کے عوام کا استحصال کیا گیا،بلوچ کے عوام نے ٹھیکیداری نظام کو مسترد کردیا،ماضی میں برادریوں کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والوں کو عوام چھی طرح جانتے ہیں،بلوچ کے عظیم لوگوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا،حلقہ میں ہونے والے تعمیروترقی کے کام پیپلز پا رٹی کی کارکردگی کا ثبوت ہیں، وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے میری تحریک پربڑی شاہراہوں اور دھمن پکھوناڑ پل سمیت دیگر منصوبہ جات دیکر بلوچ کے عوام سے لیے گئے وعدوں کو پورا کیا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا،انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی ہی بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی،کشمیر کونسل کے فنڈز کی بند بانٹ سے باضمیر کشمیریوں کو نہیں خریدا جاسکتا،وفاقی وزراء کی آزادکشمیر پر یلغار ہی نواز لیگ کو لے ڈوبے گی،آزادکشمیر میں ن لیگ اندورونی اختلافات کا شکار ہے،حکومت نے تعلیمی پیکج دیکر عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی لیکن نواز لیگ نے حکم امتناعی لیکر علم دشمن پالیسی اختیارکی،تعلیمی پیکج پوری ریاست کے لیے ہے،علم دشمن عناصر کی چالوں سے عوام واقف ہوچکے آمدہ الیکشن میں ووٹ کی پرچی سے علم دشمنوں کا محاسبہ کریں گے،انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی پرچم تھا لیاہے،چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت سے پارٹی کو ایک نئی قوت ملی ہے،پیپلز پارٹی شہید بھٹو اور شہید بی بی کے نظریات وافکار کی روشنی میں جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے،ہر دور میں آمروں کا مقابلہ پیپلز پارٹی نے ہی کیا،شہید بھٹو تختہ دار جھول گئے،شہید بی بی نے لیاقت باغ میں جان کا نذرانہ پیش کیا لیکن آمریت کو گلے نہ لگایا،آج آمریت کے سیاسی یتیم آزادکشمیر کو فتح کرنیکے خواب دیکھ رہے ہیں جو کبھی بھی پورے نہیں ہوسکتے،آزادکشمیر کے الیکشن کی انتخابی مہم بلاول بھٹوزرداری خود چلائیں گے،انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے بے پناہ تعمیروترقی کی،آزادکشمیر میں میڈیکل کالجز ،5یونیورسیٹیز کا قیام ،ایجوکیشن پیکج سمیت دیگر تعمیروترقی کے کام پیپلز پارٹی کی کارکردگی کا واضح ثبوت ہیں،جو گزشتہ ساٹھ سالوں پر بھاری ہے،وزیراعظم کی قیادت میں پی پی دوبارہ حکومت بناکر عوامی خدمت کو جاری رکھے گی۔
خبرنامہ بلوچستان
بلوچ میں پیپلز پارٹی ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے،وزیراعظم نے وعدے پورے کئے:سردار فہیم ربانی
