خضدار (اے پی پی) خضدار میں سیکورٹی فورسز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سڑک کنارے نصب بم کو ناکارہ بنا دیا ۔ ترجمان ایف سی کے مطابق خضدار میں بم کی اطلاع پر ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آر سی ڈی شاہراہ کے کنارے 5 کلو وزن نصب بم کو ناکارہ بنا دیا گیا ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے نشانہ کو ٹارگٹ کرنا تھا جیسے بروقت برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا ۔
خبرنامہ بلوچستان
خضدار: سیکورٹی فورسزنےسڑک کنارے نصب بم ناکارہ بنادیا
