قلعہ عبداللہ :(اے پی پی)ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نے ضلع بھر میں حالیہ طوفانی بارشوں کی پیش نظرایمرجنسی نافذکردی، عملےاور آفیسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی۔ڈی سی ضلع قلعہ عبداللہ چمن خدائیداد احمدزئی بلوچ نے حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کی پیش نظر ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذکردی ہے، جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق چمن سمیت ضلع بھر میں تمام محکموں کوسختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی مشینری کے ہمراہ ہیڈکوارٹرمیں اپنی حاضریاں یقینی بنائیں۔آفسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ مجازاتھارٹی کی منظوری کے بغیرکوئی چھٹی نہ کریں خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔
خبرنامہ بلوچستان
قلعہ عبداللہ میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ
