خبرنامہ بلوچستان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد:(اے پی پی)محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے ہفتہ کے روزراولپنڈی ،اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور،کوہاٹ ، فاٹا، گوجرانوالہ اورکشمیرمیں موسلادھاربارش کا امکان ہے۔ جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر اور بالائی فاٹا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاراچنار میں سب زیادہ چھتیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔