خبرنامہ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے چین کے کونسل جنرل کی ملاقات

کوئٹہ: (ملت+اے پی پی) چین کے کونسل جنرل سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ کے ذریعے تجارتی قافلے کی گوادر آمد اور تجارتی سرگرمیوں کا آغاز تاریخی پیش رفت ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ مستقبل میں خطے کی بڑی ٹرانزٹ پورٹ بن جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک میں شامل منصوبوں کی تکمیل سے گوادر صحیح معنوں میں ایک پورٹ سٹی بن جائے گا۔