پشین: (اے پی پی) رکشہ اور مزدا وین میں تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ سے 55 کلومیٹر دور پشین میں رکشہ اورمزدا میں تیزرفتاری کے باعث تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 3 افراد جاں بحق جب کہ دیگر 7 زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا جب ہ ہلاک ہونے والوں میں خاتون اورایک بچہ بھی شامل ہیں اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔
خبرنامہ بلوچستان
پشین میں رکشہ اورمزدا میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق
