خبرنامہ بلوچستان

آوران میں سیکورٹی فورسزکا آپریشن، 3 شرپسند مارےگئے

آوران: (آئی این پی ) بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3شرپسند ہلاک ہوگئے ، ہلاک شرپسندوں کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمدکرلیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق آواران کے علاقے مشکے میں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا ،اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 شرپسند ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ہلاک شرپسندوں کے قبضے سے اسلحہ،گولہ بارود اور ممنوعہ لڑیچر بھی برآمد ہوا۔