خبرنامہ بلوچستان

اسٹریٹ کرائم اور شاہراہوں کو محفوظ بنالیا، میر سرفراز بگٹی

اسٹریٹ کرائم

اسٹریٹ کرائم اور شاہراہوں کو محفوظ بنالیا، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ؛(ملت آن لائن)وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ صوبے کو امن کا گہوارہ بنائیں ،اسٹریٹ کرائم اور شاہراہوں کو محفوظ بنالیا تاہم ہمیں مذہبی دہشت گردی کا سامنا ہے جس کے لیے بھر پور کوشش کررہے ہیں ،بلوچستان انسٹیوٹ آف ٹیکنکل ایجوکیشن کے قیام سے بلوچستان میں فنی تعلیم کو فروغ ملے گا،امید ہے کہ وزیراعلیٰ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی فنی تعلیمی ادارے قائم کرینگے تاکہ صوبے کے نوجوانوں کو فنی تعلیم دلائی جاسکیں،ان خیالات کااظہارا نہوں نے بدھ کو انسٹیوٹ آف ٹیکنکل ایجوکیشن کے 13ویں تقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صوبے میں امن وامان قائم ہو کیونکہ امن وامان کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ،موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں ترقیاتی عمل کے جلد مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، آج کی تقریب میں شرکت کرکے دلی خوشی محسوس ہوئی کہ بلوچستا ن کے طلباء فنی تعلیم حاصل کرکے نہ صرف اپنے روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے بلکہ صوبے کو افرادی قوت میں مزید اضافے کے لیے اپنے اپنے علاقوں میں جاکر لوگوں میں شعور آگاہی کے لیے اپنا کردار ادا کرینگے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بی ایریا کو اے ایریا میں تبدیل کرنے کے لیے کام جاری ہے ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ میرٹ پر روزگار کی فراہمی کویقینی بنائیں گے۔