خبرنامہ بلوچستان

اقتصادی راہداری کی تکمیل سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا؛ میراظہارکھوسو

اقتصادی راہداری کی تکمیل سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا؛ میراظہارکھوسو
کو ئٹہ۔:(ملت آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء و صوبائی وزیر میر اظہار کھوسو نے کہا ہے کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان میں روزگار کے نئے مواقعوں کے ساتھ ساتھ صوبے کے عوام میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا،نصیرآباد ،صحبت پورکی ترقی وخوشحالی کے لیے دن رات تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں،حکومت بے روزگاری میں کمی لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہی ہے ،صوبے کے مختلف محکموں میں تمام خالی اور نئی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے عملی طور پر متعلقہ سیکرٹریز کو احکامات جاری کردئیے ہیں ،یہ بات انہوں نے بدھ کے روز ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی ،انہوں نے کہا کہ نوجوان تعلیم یافتہ بے روزگاروں کو میرٹ کی بنیاد پر نوکریاں دی جائیں گی ،انہوں نے کہا کہ علاقے کی تعمیر وترقی اور صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ،مسلم لیگ (ن)کی وفاقی اور صوبائی حکومت نے ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا گیا جوکہ عوام کے لیے حقیقی معنوں میں ترقی اور ان کے مسائل حل میں اہم ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)5سالہ حکومت میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔