خبرنامہ بلوچستان

آئنسٹائن کی تھیوری پرریسرچ ٹیموں میں دو پاکستانی سائنسدان شامل

کوئٹہ:(آئی این پی)آئن سٹائن کی کشش ثقل کی لہروں کی موجودگی اور نظریہ اضافیت کی تھیوری کےحوالےسےحالیہ ریسرچ کرنےوالی ٹیموں میں دو پاکستانی سائنسدانوں اور محققین میں سےایک کا تعلق کوئٹہ سےہے۔ پچیس سالہ عمران خان کا تعلق کوئٹہ کی مڈل کلاس فیملی سےہے۔عمران خان 1990کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ان کے والد ایک ریٹائرڈ فوجی ہیں۔ کوئٹہ کینٹ میں ایف جی پبلک اسکول اور کالج سے ابتدائی تعلیم کے بعد عمران خان نےفاسٹ پشاور سے 2011میں ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ میں بی ایس کیاتھا۔ وہ اس وقت اٹلی میں گران ساسوسائینس انسٹی ٹیوٹ میں پی ایچ ڈی کررہےہیں۔عمران خان فزیکل ریویو لیٹر پیپرکےشریک مصنف بھی ہیں ۔ عمران خان کو سینکڑوں امیدواروں میں سےحالیہ دریافت پر کام کرنےوالی یورپی تحقیقی ٹیم کےلئےمنتخب کیاگیاتھا۔ان کی کامیابی کے حوالے سے عمران خان کےبڑے بھائی عرفان خان کا کہناتھا کہ ہمیں عمران خان پر فخر ہے