خبرنامہ بلوچستان

باب دوستی آج بھی نہ کھل سکا،تجارت معطل

چمن:(آئی این پی) بھارت نواز بعض افغانیوں کی اشتعال انگیزیوں کے خلاف چمن بارڈر پر باب دوستی آج آٹھویں روز بھی بندہے ، دوطرفہ تجارت ،نیٹو سپلائی ، ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔باب دوستی کھولنے سے متعلق تین بار پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد بے نتیجہ ثابت ہوئے۔میٹنگز میں پاکستانی حکام نے باب دوستی کھولنے سے متعلق دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے افغان حکام کو 18 اگست کے واقعہ پر معافی اور معذرت مطالبہ کیاہے۔باب دوستی کو آمدورفت کے لئے اس وقت بند کردیا گیا تھا جب بھارت نواز افغانیوں شہریوں کی جانب سے پتھراو¿ کا واقعہ سامنے آیا، پاکستانی حکام واقعہ پر افغانستان سے معافی کا مطالبہ کررہے ہیں۔