خبرنامہ بلوچستان

بارکھان،رکھنی میں پولیس کی اشتہاری ملزم کے خلاف کارروائی

کوئٹہ۔ (اے پی پی)بارکھان کے علاقے رکھنی میں پولیس کی اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی ،فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار،پولیس کے مطابق جمعرات کو بارکھان کے علاقے رکھنی میں پولیس نے اشتہاری ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاجس سے مزید تفتیش جاری ہے۔