خبرنامہ بلوچستان

بارکھان: مقامی قبائلی شخصیت کے گھر پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

بارکھان:(اے پی پی)ضلع بارکھان میں مقامی قبائلی شخصیت کے گھر پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق بارکھان کے علاقے اَوی میں نامعلوم مسلح افراد نے وڈیرہ موذیاں مری کے گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وڈیرہ موذیاں مری، ان کابیٹا واحد بخش اور ایک مہمان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔