خبرنامہ بلوچستان

بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے،تاہم کوئی جانی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

بارکھان:(اے پی پی)بلوچستان کے علاقے بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،تاہم کوئی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکلے تاہم کوئی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔