خبرنامہ بلوچستان

باچا خان یونیورسٹی کے طلباءکا احتجاجی مظاہرہ

چارسدہ:(آئی این پی) باچا خان یونیورسٹی کے طلباءنے یونیورسٹی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے یونیورسٹی کے مین گیٹ کو تالے لگا دیئے۔ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے طلبا ءنے پھر احتجاج شروع کردیا یونیورسٹی کے میں گیٹ کو تالے لگا دیئے ۔طلباءنے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی میں شہید ہونے والے طلباءاور دیگر شہداءکو جب تک آرمی پبلک اسکول کے شہداءجیسا پیکج نہیں ملے گا تب تک یونیورسٹی کے تالے نہیں کھولیں گے۔ باچا خان یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباءکو مذاکرات کی پیشکش کی لیکن طلباءنے مذاکرات سے بھی انکار کر دیا ان کا کہنا تھا کہ کئی بار انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانیاں کروائی گئیں لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔