خبرنامہ بلوچستان

بجلی چور ی میں ملوث 8افراد گرفتار

رحیم یار خان۔27 اکتوبر(ملت + اے پی پی ) بجلی چور ی میں ملوث 8افراد گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کرکے کار روائی شروع کردی ۔ذرائع کے مطابق ایس ڈی او میپکو کو اطلاع ملی کہ ججہ عباسیاں کے قریب 8 افراد ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کر رہے ہیں جس پر ایس ڈی او میپکو نے عملہ کے ہمراہ مطلوبہ مقام پر چھاپہ مارکرانہیں گرفتار کر لیا اور ان کی برقی تنصیبات کاٹ دیں اور ان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔