خبرنامہ بلوچستان

بدین ،پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما قتل

بدین ،پیپلز

بدین ،پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما قتل

بدین (ملت آن لائن) زمیندار خدا بخش حسبانی کو مالکانی شریف ٹاون میں قائم ان کے فارم ہاس میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مقامی رہنما اور زمیندار خدا بخش حسبانی کو مالکانی شریف ٹاون میں قائم ان کے فارم ہاس میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پینگریو تھانے کے ہاس اسٹیشن آفیسر(ایس ایچ او)قربان ملاح نےمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ضلع بدین کی معروف سیاسی شخصیت کو قتل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس مذکورہ قتل کی تحقیقات کررہی ہے تاکہ خدا بخش حسانی کے قتل کے محرکات اور ملزمان کو سامنے لایا جاسکے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا۔ بعد ازاں پی پی پی کے سیکڑوں کارکنوں اور مقامی افراد نے جمع ہوکر مذکورہ واقعے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما میر ہزار خان بجارانی اہلیہ سمیت اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔