خبرنامہ بلوچستان

براہمداغ بگٹی کے فراری کمانڈرلعل خان ، گوبن اور قصر خان نے 43ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے

سبی (ملت + آئی این پی ) بھارتی ایجنٹ براہمداغ بگٹی کا بھارت سے شہریت حاصل کرنے اور پاکستان کے خلاف بھارتی حکومت کے ساتھ مل کر سازشیں کرنے پران کے فراری کمانڈرلعل خان ، گوبن اور قصر خان نے اپنے 43ساتھیوں سمیت ایف سی ہیڈ کوار سبی اسکاؤٹس میں رکن قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی ،سرکل کمانڈ ایسٹ بریگیڈیئر امجد علی دستی کے سامنے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ، حکومتی کاوشوں وپاک افواج ایف سی کی کامیاب حکمت عملی کے باعث پہاڑوں پر جانے والے اپنے گھروں کو واپس آنا شروع کردیا ملک کی تعمیر وترقی خوشحالی کیلئے عہد،شہید علمداد ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔تفصیلات کے مطابق بی آر پی کے سربراہ براہمداغ بگٹی کی جانب سے بھارت میں شہریت حاصل کرنے بلوچستان سمیت ملک بھر میں بھارتی حکومت کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی وارداتوں گاندھی کے سامنے جھکنے کو بلوچ غیرت مند برادشت نہیں کرسکے براہمداغ بگٹی کے کہنے پر بلوچستان میں10سالوں سے دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث فرار ی کمانڈر لعل خان ، گوبن قصر خان نے اپنے ساتھیوں جن میں ریحا ں ، یاسین م نور محمد ، بابو، جوگی ، تاڑو، عیدو، میر حمزہ ، نصیب اللہ ج،تل، صوبہ ،سیدا ، تنگو، جگرا، میراں ، خیر اللہ ، گوبنگ، توک علی ، محمد میر ، امیر خان پاندی خان ،غلام قادر میر خان موچی موالی، کچلو عرف کاجو، والی داد عرف دلن ، منشی ، قصر عرف چچا، سفر خان عرف بوچی ،م سمندر خان ، تائی بخش عرفبٹن شاہ ، اقبال عر حلو، رحیم علی عرف چھتوم صفل دین عرف چاندی دوست علی ، میران ، بادا سمیت 43افراد نے رکن قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی ، سرکل کمانڈ ایسٹ برگیڈیئر امجد علی دستی ،کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے اس موقع پر علمدارہال ہیڈ کوارٹر سبی اسکاؤٹس میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں ونگ کمانڈر سبی لیفٹیننٹ کرنل عبدالرب ، شہزاد احمد ، ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران ، ڈپٹی کمشنربولان کیپٹن (ر) محمد وسیم ، چےئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ، چےئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داؤد رند، سردار نور احمدبنگلزئی ، کونسلر ملک ساجد بنگلزئی ، حاجی نصیب اللہ رند، ڈی پی او سبی سردار محمد حسن خان موسیٰ خیل، کیپٹن امان اللہ ، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی کے علاوہ حساس اداروں کے نمائندوں ایف سی کے آفیسران نے شرکت کی پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد خالد نے حاصل کی ، تقریب سے میر دوستین خان ڈومکی ، امجد علی دستی ، ذوالفقار باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے باشعور افراد بیرونی پروپیگنڈامیںآکر اپنے بچوں کا مستقبل برباد نہ کریں یہ وطن آزاد ہے اور آپ ایک آزاد ملک کے باشندے ہوں آئیں اپنی ناراضگی کو ختم کریں اور پاکستان کے قابل فخر بیٹے بناکر ملک وقوم کی رہنمائی کریں ہتھیار پھنک کر قلم اٹھائیں پہاڑوں اور غاروں میں اپنی صلاحیتوں کو برباد نہ کریں دہشت گردی سے باز آکر پرامن شہری بنا کربلوچستان میں امن خوشحالی ترقی بھائی چارے کے ساتھ بلوچستان کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہمارا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کیلئے بنا ہے اس کی سلامتی خوشحالی ترقی کیلئے ہر قربانی دیں گے سرزمین وطن پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے وطن کو اگر ہمارے خون کی بھی ضرورت پڑی تو اپنے جسم کا آخری قطر بھی بہا دیں گے مقررین نے کہا کہ آج کا دن عہد کرنے کا دن ہے ہتھیار ڈال کر ملک وقوم کی ترقی خوشحالی کیلئے قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو ویلکم پیش کرتے ہیں ہمیں امید ہے کہ جس طرح آپ نے اپنے ملک وقوم کیلئے قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں اسی طرح بھٹکے ہوئے دوستوں ساتھیوں کو بھی قومی دھارے میں لانے کیلئے حکومت کا بھر پور ساتھ دیں گے حکومتی پالیسوں کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے تمام ساتھیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی تاکہ وہ باعزت طور پر رہ کرملک وقوم کی ترقی خوشحالی کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کے ساتھ رہ کر زندگی بسیر کرسکیں آپ اور آپ کے بچوں کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اس موقع پر میر دوستین خان ڈومکی نے کہا کہ جو مودی کا یار ہے وہ وہ غدار ہے اس موقع پرفرار کمانڈر قصر خان ، لعل خان اور گوبن نے کہا کہ ہم براہمداغ بگٹی کے کہنے پر پہاڑوں پر گئے تھے اور بلوچستان کی آزادی کا جھانسہ دے کر بہکایا گیا لیکن بھارت میں شہریت حاصل کرنے گاندھی کے پتلے کے سامنے جھکنے بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی میں بھارتی ایجنسی کے ساتھ مل کر کام کرنے پربراہمداغ بگٹی کا اصل چہرہ سامنے آچکا ہے ہمیں پتی چل گیا ہے کہ یہ سب انڈیا کا رچایا ہوا ڈوامہ ہے ہم انڈیا کے آلہ کار نہیں بننے گے ا ہم سب بلوچستانی ہے جو اپنی سرزمین کے ساتھ محبت کرتے ہیں پاکستان ہمارا ملک ہے بلوچ قوم محب وطن ہے اب ہم کبھی براہمداغ بگٹی کے بہکاوئے میں نہیں آئیں گے ہم پاک افواج ایف سی حکومت کے مشکور ہیں جس نے ہمیں عزت سے نوازہ اب ہم سب نے قرآن پر حلف اٹھایا ہے کہ مرتے دم تک پاکستان کے وفادار شہری رہیں گے ملک وقوم کی ترقی خوشحالی کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو قلم دیکر تعلیم یافتہ بنائیں گے تاکہ وہ بھی ملک کے وفاداری شہری بن کرملک وقوم کی رہنمائی کریں اس موقع پر میر دوستین خان ڈومکی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تو ہال نعرے سے گوج اٹھا ۔