خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان اسمبلی؛ مطالبات پورے ہونے پراحتجاج ختم کردیا

بلوچستان اسمبلی؛ مطالبات پورے ہونے پراحتجاج ختم کردیا
کو ئٹہ: (ملت آن لائن)بلوچستان اسمبلی وہاسٹل اسٹاف ایسوسی ایشن نے مطالبات پورے ہونے پر تالہ بندی ختم کردی۔ جمعرات کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے اسمبلی وہاسٹل ملازمین کوبونس کی ادائیگی سے متعلق محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ریلیز آرڈر دیا جس پر ایسوسی ایشن نے سپیکر بلوچستان اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہڑتال وتالہ بندی ختم کرنے کا اعلان کیا ۔