خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان: خفیہ آپریشنز میں 16 مشتبہ افراد گرفتار

بلوچستان: خفیہ آپریشنز

بلوچستان: خفیہ آپریشنز میں 16 مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ:(ملت آن لائن) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے 8 غیر قانونی افغان مہاجرین سمیت 16مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشنز سمبازہ، سبی، ہزار گنجی کے علاقوں میں کیے گئے۔ آپریشنز کے دوران گرفتار کیے گئے افراد سے گرینیڈ، آئی ای ڈیز، راکٹس اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔

………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…بلوچستان میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزد گی کی وصولی

کوئٹہ:(ملت آن لائن) بلوچستان میں نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہفتے کو ہوگا تاہم قائد ایوان کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان اسمبلی سیکر یٹریٹ کی جانب سے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کی صبح 10بجے بلائے گئے اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے استعفی دے دیا، سابق ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔ جان محمد جمالی ان کے تجویز کنندہ جب کہ سرفراز بگٹی تصدیق کنندہ ہیں۔ عبدالقدوس بزنجو قائد ایوان نامزد واضح رہے کہ نواب ثنا اللہ زہری کے خلاف ارکان اسمبلی نے بغاوت کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی تھی تاہم تحریک پیش ہونے سے پہلے ہی انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔