خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان میں سرمایا کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،وزیر اعلیٰ جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہواجس میں بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بی بی او آئی ٹی اسلام آباد میں قائم کیا جائے گا جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن فراہم کرنا ہوگا، ڈیسک میں صوبے کی تمام ایوان و صنعت و تجارت کو نمائندگی دی جائے گی .

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی بی او آئی بلوچستان کے وسائل کو دنیا کے سامنے اجاگر کرے گی ، تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بروشرز اور ڈاکومینٹریز بنائی جائیں گی.

وزیراعلیٰ بلوچستان کہا کہ صوبے میں سیاحت ، ماہی گیری ، معدنیات ، توانائی ، زراعت اور لائیو سٹاک جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں ، صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول اور پالیسیوں کو سازگار بنایا جائے گا۔