خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان میں مزید بارش کی پیشگوئی:محکمہ موسمیات

کوئٹہ: (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بالائی علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی ، قلات میں 8 ، لسبیلہ میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لسبیلہ میں 16 ، قلات میں 8 ، ژوب میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ، دالبندین اور نوکنڈی میں 41 ، تربت میں 43 ، گوادر میں 37 ، جیونی میں 34 ، سبی میں 33 ، پنجگور میں 37 ، قلات میں 30 ، خضدار 36 ، پسنی میں 38 ، بارکھان میں 34 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے ۔