خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان میں موسلادھاربارش دوسرے روزبھی جاری

کوئٹہ:(اے پی پی)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے ،محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے صوبے کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی۔ کوئٹہ،چمن، لورالائی، جھل مگسی سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں گزشتہ دوروزسے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے،با رش کے باعث کوئٹہ کی شاہراہیں ندی نالوں کا منظرپیش کرنے لگی نکاسی آب کی ابترصورتحال پروزیراعلیٰ نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فوری اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کردیئے۔ دوسری جانب محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نصیر آباد، جعفر آباد،سبی ،بولان،لورالائی اور پشین میں سیلاب کی ورانگ جاری کر تے ہوئے مزکورہ علاقوں کی صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے کنڑول روم قائم کردیئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گا۔