خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان میں وکلاء پر اتناخوفناک حملہ ہوا مگر وزیرداخلہ چوہدری نثار نے یہاں آنے کی زحمت تک نہیں کی

کوئٹہ (ملت آن لائن + آئی این پی) ملک کے معروف قانون دان علی احمد کرد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں وکلاء پر اتناخوفناک حملہ ہوا مگر وزیرداخلہ چوہدری نثار نے یہاں آنے کی زحمت تک نہیں کی،بلوچستان میں بجلی ہے نہ پینے کا صاف پانی،یہاں 60فیصد بچے کچرا چن کے کھانا کھاتے ہیں۔وہ جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہمارے وکلاء پر ظالمانہ حملہ ہوا اور ہمارے سینئر ترین وکلاء کی کثیر تعداد شہید ہوگئی مگر وفاقی وزیرداخلہ نے تعزیت کیلئے ایک دورہ بھی کوئٹہ کا نہیں کیا۔علی کرد نے کہا کہ بلوچستان میں بنیادی انسانی وسائل بھی نہیں ہیں یہاں پر بجلی ہے نہ پینے کا صاف پانی ہے،بلوچستان کے 60فیصد بچے کچرا چن کر کھانا کھاتے ہیں،بے روزگاری بہت زیادہ ہے،حکومت کی طرف سے ایساکوئی اقدام نہیں کئے گئے جس سے غریب لوگوں کے مسائل حل ہوں۔