خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان میں 3 اراکین صوبائی اسمبلی وزیراعلیٰ کےمشیرمقرر،نوٹیفکیشن جاری

عبدالرؤف رندکاتعلق بلوچستان عوامی پارٹی،ملک نعیم بازئی کاتعلق اے این پی اور عبدالخالق ہزراہ کا تعلق ایچ ڈی پی سے ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کابینہ میں 3 مشیران کے اضافے کے ساتھ ان کی کابینہ کے اراکین کی تعداد اب 14 تک پہنچ گئی ہے۔
چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی میرعبدالرؤف رند،ملک نعیم خان بازئی اور عبدالخالق ہزراہ کو وزیر اعلیٰ جام کمال کا مشیر مقرر کیا گیا ہے، مقررکیےگئےمشیروں کادرجہ صوبائی وزیرکےبرابرہوگا۔
وزیر اعلیٰ جام کمال کے کابینہ اراکین میں اس سے قبل عارف محمد حسنی ، نور محمد دمڑ، سردار سرفراز چاکر ڈومکی، نوابزادہ طارق مگسی ، ظہور احمد بلیدی، ضیاء اللہ لانگو، سلیم احمد کھوسہ ، سردار صالح محمد بھوتانی ، نصیب اللہ مری اور انجینئر زمرک خان اچکزئی بھی شامل ہیں۔