خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان کا نظام مزید بہتر بنانے کے کئے ریلوے کےاقدامات اٹھائے جارہے ہیں: سردارفتح

چاغی:(اے پی پی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے چیئرمین سینٹر سردار فتح محمدمحمدحسنی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسیع و عریض علاقوں میں ریلوے کا نظام مزید بہتر بنانے کے کئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، کوئٹہ تفتان سیکشن ریلوے کی پٹری کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے وزارت ریلوے کا م کر رہی ہے جس سے مسافر ٹرین کے علاوہ گڈز ٹرنیں چلائی جاسکتی ہے،یہ بات انہوں نے’’ اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ ر یلوے کے نظام کو بہتر بنایا جارہا ہے جس کیلئے پاک ایران ، ترکی کے مابین تجارتی ٹرین کے ذریعے ملک کی معیشت کو بہتر بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سیندک پراجیکٹ کیلئے بچھائے جانے والی 38 کلو میٹر طویل ریلولے ٹریک وزارت پٹرولیم کے باہمی مشاورت سے تعمیر کیا اب اس منصوبے کوپایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے گااور اس ٹریک کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے وزارت پٹرو لیم سے رابطہ کیا جائے گا۔