خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان: کوئلےکی کان میں گیس بھرنےسےچارکان کن بے ہوش

دکی: (آئی این پی) دکی میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے چار کان کن بے ہوش ہو گئے ۔ بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان میں کام کرنے والے چار کان کن کان میں اترے تو کان میں زہریلی گیس بھرنے سے چاروں بے ہوش ہو گئے جہنیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق آکسیجن کی کمی کے باعث چاروں مزدور بے ہوش ہوئے ہیں جبکہ ایک کان کن کی حالت تشویشناک ہے۔