خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان کے ضلع تربت سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

بلوچستان کے ضلع تربت سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ(ملت آن لائن)بلوچستان کے ضلع تربت سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے تمپ سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ لاشوں کی شناخت ارشاد، ولید اور عامر کے نام سے کی گئی ہے جب کہ تمام افراد کی لاشیں سرد خانے منتقل کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہے۔

شناخت ولید، حامد اور ارشاد کے نام سے ہوئی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے تاہم واقعہ کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران تمپ کے دشوار گزار علاقوں سے کئی افراد کی لاشیں مل چکی ہیں۔