خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان کے ضلع قلات سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد

قلات(آئی این پی) بلوچستان کے ضلع قلات سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے،لیویز ذرائع کے مطابق قلات کی تحصیل خالق آباد سےایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے، جسے فائرنگ کرکےقتل کیاگیا ہے۔ لاش کو شناخت کےلئے مقامی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، اس سلسلے میں متعلقہ حکام کی جانب سےتفتیش کی جا رہی ہے،تاہم اب تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔