خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد ؛ (ملت+اے پی پی)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 تھی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلے کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کا مرکز لسبیلہ سے0 5 کلومیٹر دور شمال مغرب میں 15 کلومیٹر زیر زمین تھا۔