خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان کے علاقے بیلا کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 35 افراد زخمی

کوئٹہ (ملت آن لائن) بلوچستان کے علاقے بیلا کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 35 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے پانچ افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو مسافر بسوں کے ذریعے مقامی ہسپتال اور کراچی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے