خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان کے 33اضلاع میں سہ روزہ پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری

بلوچستان کے 33اضلاع میں سہ روزہ پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری
کو ئٹہ:(ملت آن لائن)بلوچستان کے 33اضلاع میں سہ روزہ پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری،پولیو مہم کے دوران 24لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے جبکہ کوئٹہ میں 4لاکھ 84ہزار 78بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،سیکورٹی کے سخت انتظامات ،کوارڈینٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر سید فیصل احمد کے مطابق بدھ کو بلوچستان کے 33اضلاع میں سہ روزپولیو مہم جاری ،پولیو مہم کے دوران 24لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے ،پولیو مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائیں جائیں گے،پولیو مہم کے دوران 9ہزار سے زائد ٹیمیں شامل ہیں کوئٹہ میں 4لاکھ 84ہزار 78بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ،پولیو مہم کے لیے کوئٹہ میں 1ہزار 5سو 90موبائل ٹیمیں 110ٹرانزٹ پوائنٹس اور 110فکسڈ سینٹر ز شامل ہیں،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔