خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان ہائی کورٹ کے تین ججز کو مستقل کر دیا گیا

چیف جسٹس نور محمد مسکانزئی نے مستقل ججوں سے حلف لیا

حلف برداری کی تقریب بلوچستان ہائی کورٹ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں ججز اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے مستقل کئے جانے والے تین ایڈشنل ججوں جسٹس ظیر الدین کاکڑ ، جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس نذیر احمد لانگو سے ان کے عہدوں کا حلف لیا،جسٹس ظہیر الدین کاکڑ 4 نومبر 2016، جسٹس ظہیر الدین کاکڑ 13 اگست 2016 اور جسٹس عبد اللہ بلوچ 13 اگست 2016 نے بطور ایڈیشنل بلوچستان ہائی کورٹ اپنی فرائض کی انجام دہی شروع کی تھی ، ایڈینشل ججز کی مستقلی کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد نو ہو گئی