خبرنامہ بلوچستان

بلوچستان :2017ء کاپہلا پولیو کیس سامنے آگیا

چمن(ملت آن لائن)بلوچستان میں رواں سال میں پولیوکاپہلاکیس سامنےآگیا، قلعہ عبداللہ کےعلاقےچمن میں 18ماہ کےبچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔

محکمہ صحت کے مطابق پولیس کیس چمن کے علاقے محمود آباد میں رپورٹ ہوا ،18 ماہ کے احمد شاہ کے والدین نے پولیوسےبچاؤ کےقطرےپلانے سے انکارکردیا تھا۔

محکمہ کے حکام کے مطابق گذشتہ سال بلوچستان سےپولیو کے2 کیسزرپورٹ ہوئےتھے۔