خبرنامہ بلوچستان

تربت سے مزید 5 افراد کی لاشیں برآمد

تربت سے مزید 5 افراد کی لاشیں برآمد
تربت:(ملت آن لائن) تاجبان کے علاقے سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ تربت کے علاقے تاجبان سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ لیویز کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 5 میں سے تین لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔مقتولین کے نام عثمان قادر ،دانش علی اور بدرمنیر ہیں جن کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔ دو افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کو بھی تربت سے 15 افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا اور مقتولین کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا۔