خبرنامہ بلوچستان

تربت میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی،اٹھارہ افراد بازیاب

تربت میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی،اٹھارہ افراد بازیاب
تربت:(ملت آن لائن) سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر تربت میں ایک مکان پر چھاپہ مارا اس دوران مکان سے پندرہ نائجرین ایک یمنی اور دو پاکستانی باشندوں کو بازیاب کرایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی اور پاکستانی باشندے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہیں اور منشیات لے کر سرحد پار کرنا چاہتے تھے ۔ مکان پر چھاپے کے دوران دو مقامی باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے جنہوں نے ان افراد کو مکان میں رکھا تھا ۔ پکڑے جانے والے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا تاہم اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ملزمان انسانی سمگنگ میں ملوث ہیں یا ان کا تعلق بلوچ کالعدم تنظیم سے ہے۔